ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا کے خلاف ٹی- 20ٹیم کی قیادت سلامی بلے باز فنچ کے ہاتھ میں

سری لنکا کے خلاف ٹی- 20ٹیم کی قیادت سلامی بلے باز فنچ کے ہاتھ میں

Wed, 01 Feb 2017 11:26:21    S.O. News Service

سڈنی، 31؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سلامی بلے باز آرون فنچ سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز میں آسٹریلیائی ٹی- 20ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جبکہ کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو ہندوستان دورے سے پہلے آرام دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پیر کو ہوئے ون ڈے میں فنچ قائم مقام کپتان تھے، وہ فروری میں تین میچوں کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کریں گے۔فنچ آسٹریلیا کی گھریلو بگ بیش لیگ ٹی- 20چمپئن شپ میں ملبورن رینے گیڈیس کے کپتان رہ چکے ہیں۔


Share: